ایشیائی ربڑ کے نرخوں میں مسلسل پانچویں روز اضافہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:36

ایشیائی ربڑ کے نرخوں میں مسلسل پانچویں روز اضافہ
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ایشیائی ربڑ کے نرخوں میں مسلسل پانچویںروز اضافہ ہونے کا رجحان برقرار رہا۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج ٹوکام میں جاپانی ربڑ کی مئی کے لئے سپلائی 3.3 ین اضافے کے ساتھ 164.7 ین (145ڈالر) فی کلو گرام طے پائی۔

(جاری ہے)

شنگھائی فیچرز ایکسچینج میں مئی کے لئے ربڑ کی ترسیل 100یوان اضافے کے ساتھ 11,245 یوان(1633ڈالر) فی ٹناورسنگا پور کی سی کام ایکس چینج میں جنوری کے لئے ربڑ کی سپلائی 123.8 امریکی سینٹ فی کلو طے پائی۔