انٹارکٹیکا میں امریکی ریسرچ اسٹیشن پر دو ٹیکنیشنز کام کے دوران ہلاک

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:38

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) انٹارکٹیکا میں قائم امریکی ریسرچ اسٹیشن پر دو ٹیکنیشنز اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے ۔

(جاری ہے)

نیشنل سائنس فائونڈیشن (این ایس ایف) سے جاری ایک بیان کے مطابق قطب شمالی کے مقام انٹارکٹیکا میں میک موردو ریسرچ سٹیشن پر ایک عمارت کی چھت پر کام میں مصروف دو فائر ٹیکنیشنز کو بے ہوشی کے عالم میں گشت پر معمور ہیلی کاپٹر سے دیکھا گیا اور اس کے ساتھ عمارت سے دھواں نکلتا بھی نظر آیا ۔

ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی ان کو کلینک پہنچایا گیا تاہم وہ ہلاک ہو چکے تھے۔این ایس ایف نے بتایا کہ دونوں وہاں عمارت کے فائر سپریشن نظام کی مرمت کے کام میں مصروف تھے اور ان کی موت کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یہ ریسرچ سٹیشن یہاں امریکا نی1955میں قائم کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :