اسرائیلی فوج نے معذور فلسطینی کو بے گناہ شہید کیا،

بتسلیم اسرائیلی فوج جانتی تھی ان کے سامنے کھڑا شخص خطرہ نہیں،بلکہ ذہنی معذور ہے اس کے باوجود اسے بیدردی سے گولیاں ماری گئیں، انسانی حقوق تنظیم

جمعرات 13 دسمبر 2018 19:13

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) اسرائیل میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیم ’بتسلیم‘ نے صہیونی فوج کے ایک حالیہ جنگی جرم کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ منگل کو غرب اردن میں ایک بیگناہ اور ذہنی معذور فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی انسانی حقوق گروپ کی طرف سے 22 سالہ محمد حسام عبدالطیف حبالی کو شہید کیے جانے کی ایک فوٹیج جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج یہ جانتے ہوئے بھی کہ ان کے سامنے کھڑا شخص ان کیلئے خطرہ نہیں بلکہ وہ ذہنی معذور ہے، اس کے باوجود اسے بے دردی کے ساتھ گولیاں مارکر شہید کردیا گیا۔

اسرائیلی انسانی حقوق گروپ نے صہیونی فوج کی کارروائی میں ایک بے گناہ فلسطینی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :