محکمہ واپڈا دیرلوئر نے 8افراد کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج کرا دئیے

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:47

لوئر دیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) محکمہ واپڈا دیرلوئر نے بجلی چوری کے الزام آٹھ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے اس سلسلے میںایکسین واپڈا دیرلوئر سہیل خان نے بتایا کہ ضلع دیرلوئر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ہے اور ضلع کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے الزام میں آ ٹھ افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے ہیںانہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ تھانہ گریڈسٹیشن اور گولین گول پراجیکٹ سے بجلی کی ترسیل شروع ہونے کی وجہ سے دیرلوئر میں بجلی کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اور دیرلوئر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا خاتمہ ہوگیاہے اور آئندہ سال کے گرمیوں میں شیڈول سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ دیرلوئر اب بھی عوام کے ذمہ کروڑوں روپے کے بقایا جات ہے اور ہم نے ان تمام بقایاجات کی ریکوری کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں جسکے بدولت اس سال ریکوری مہم میں کافی بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ہر سرکل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی ہے جوکہ بجلی کی چوری روکنے کیلئے عملی کام کررہی ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بقایاجات کیلئے فوری طور پر ادا کریں اور بجلی چوری سے گریز کریں بصورت دیگرخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

۔۔