شارجہ: پاکستانی بچی کا مستقبل کیا ہو گا؟
13 سالہ بچی شناختی دستاویزات اور پاسپورٹ سے محروم ہے
محمد عرفان جمعہ 14 دسمبر 2018 12:41
(جاری ہے)
حلیمہ کی شادی کا اندراج عجمان کی عدالت میں ہوا تھا۔
تاہم اُس کی بیٹی کا پیدائش کا اندراج نہیں کروایا گیا، نہ ہی اُس کا پاسپورٹ بنایا گیا۔ جس کے باعث اُس کا قیام غیر قانونی ہو گیا ہے۔ اس وقت حلیمہ اس کوشش میں لگی ہوئی ہے کہ ایمنسٹی سکیم کے تحت اپنے غیر قانونی سٹیٹس کو قانونی حیثیت دلوا دے اور ساتھ میں بیٹی مریم کا سٹیٹس بھی بدلوا لے۔ دونوں ماں بیٹیاں متحدہ عرب امارات میں ہی قیام کرنے کی خواہش مند ہیں۔ حلیمہ کا خاوند نُور احمد سلطان شارجہ میں ڈرائیورنگ کا کام کرتا تھا جس نے کبھی اپنی بیوی اور بیٹی سے رابطہ نہیں کیا۔ حلیمہ نے بتایا ’’ اپنے خاوند کی عدم موجودگی میں اپنی بیٹی کوگھر پر ہی جنم دینا میرے کے لیے ایک ڈراؤنا خواب تھا۔ جس وقت مجھے زچگی کا شدید درد اُٹھا، تو ایسے میں کوئی بھی میرے قریب نہیں تھا جو مجھے ہسپتال لے جاتا۔ میرے ایک ہمسائے نے میرے خاوند کو کئی بار کال کی۔ اس کے بعد اُس نے میرے امارات میں ہی مقیم بھائی کو بھی فون کیا، تاہم جب تک وہ پہنچا میں گھر پر ہی بیٹی کو جنم دے چکی تھی۔‘‘ یہ سب بیان کرتے وقت مریم کی آنکھیں آنسوؤں سے تر ہو چُکی تھیں۔ بیٹی کی پیدائش گھر پر ہی ہونے کے باعث حلیمہ کو اپنی بچی کے لیے کسی ہسپتال کا برتھ سرٹیفکیٹ حاصل نہ ہو سکا، اسی باعث اُس کا پاسپورٹ نہ بن سکا۔حلیمہ نے بتایا کہ اُس کی بیٹی کبھی سکول نہیں گئی۔ وہ دونوں قسمت کے ایک ایسے چکر میں پھنس کر رہ گئے ہیں، جس سے اُن کا نکلنا بہت مشکل دکھائی دیتا ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ سکول نہ جانے کے باوجود مریم کو دیکھ کر بالکل اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ رسمی تعلیم سے محروم ہے۔ وہ بہت اچھی انگریزی بولتی ہے ۔ اس کا کریڈٹ وہ اپنے چند اچھے ہمسایوں کو دیتی ہے جنہوں نے اُسے گھر پر ہی انگریزی بولنا سکھا دی۔ اس کے علاوہ وہ یوٹیوب پر جاپانیز کارٹونز بھی دیکھتی تھی، جن کے نیچے انگریزی سب ٹائٹلز نے بھی اُس کی انگریزی بہتر بنانے میں خاطر خواہ مدد دی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.