نیلم جہلم پروجیکٹ مکمل ہوگیا تاحال بجلی بلوں میں سرچارج وصول کیاجارہا ہے ، ڈاکٹر مہر تاج روغانی

مفاہمتی کمیٹی کی منظوری سے ہی سرچارج وصول کیاجارہا ہے ، کابینہ اقتصادی مفاہمتی کمیٹی نے کمرشل آپریشن ڈیتھ جمع کرنے کی منظوری دی ہے ، فیصل واڈا کا سینٹ وقفہ سوالات میں جواب

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:56

نیلم جہلم پروجیکٹ مکمل ہوگیا تاحال بجلی بلوں میں سرچارج وصول کیاجارہا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) سینٹ کو وزارت پانی و بجلی نے وقفہ سوالات میں بتایا کہ نیلم جہلم سرچارج کابینہ کے اقتصادی مفاہمتی کمیٹی نے کمرشل آپریشن ڈیتھ جمع کرنے کی منظوری دی ہے جو کہ جے ایس سی او ڈی تک جمع ہوتی رہی گی جو رواں ماہ کے آخر تک متوقع ہے اور نیلم جہلم سے بھاشا اور مہمند تک مذکورہ چارج کی مد کو تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر فیصل واڈا نے ان خیالات کا اظہار سینیٹر پروفیسر ڈاکٹر مہر تاج روغانی کے سوال کے جواب میں تحریری جواب میں کیا سینیٹر پروفیسر ڈاکٹر مہر تاج نے کہا تھا کہ نیلم جہلم پروجیکٹ مکمل ہو جائے لیکن تاحال بجلی کے بلوں پر سرچارج وصول کیاجارہا ہے جس کے جواب میں فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ مفاہمتی کمیٹی کی منظوری سے ہی سرچارج وصول کیاجارہا ہے