عالمی ادارے موڈیز نے پاکستانی معیشت میں بہتری آنے کی پیشن گوئی کردی
پاکستان کا معاشی مستقبل لمبے عرصے میں مضبوط ہے، نئی حکومت کی جانب سے اداروں میں اصلاحات سے مزید بہتری آئے گی جبکہ پاکستان میں کاروباری اعتماد بڑھ رہا ہے: رپورٹ
محمد علی جمعہ 14 دسمبر 2018 20:48
(جاری ہے)
موڈیز کے مطابق پاکستان میں کاروباری اعتماد بڑھ رہا ہے اور نئی حکومت کی جانب سے اداروں میں اصلاحات سے مزید بہتری آئے گی۔
کہا گیا کہ ریفارم پروگرام سنبھالنا کسی بھی حکومت کے لیے مشکل کام ہے اور افسر شاہی کی کثرت، پیچیدہ سیاست اور انتظامی امور ریفارمز پروگرام کو مشکل بنا دیتے ہیں۔ موڈیز نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری اچھے درجے تک بحال ہے۔ موڈیز کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی معمولی ہے اور اس کے اندرونی اور بیرونی چیلنجز اس کی قرض گیری ساکھ کا سبب ہیں۔ موڈیز کے مطابق پاکستان کے قرض لینے کی صلاحیت کی ریٹنگ بی تھری منفی ہے اور یہ ریٹنگ بلند بیرونی خدشات، قرضوں لینے کی گنجائش اور مسابقت کی عکاس ہے جبکہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے بیرونی دباؤ اضافی ہے۔ موڈیز نے تجویز پیش کی کہ زرمبادلہ ذخائر کافی نہیں، انہیں بڑھانا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.