ایشین ٹگ آف وار چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیئے پاکستان وومینز ٹگ آف وار ٹیم کراچی سے سری لنکا روانہ
سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر گلفراز احمد خان, سیکریٹری احمد علی راجپوت, حیدرآباد اولمپک سیکریٹری پرویز شیخ نے ٹیم کو رخصت کیا سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کے عزم سے روانہ ہورہے ہیں اور انشااللہ ہماری ٹیم اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کریگی.مینیجر عائشہ ارم
جمعہ 14 دسمبر 2018 21:21
(جاری ہے)
اس موقع پر ٹیم کی مینیجر عائشہ ارم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطن عزیز پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو سری لنکا میں سربلند کرنے کے عزم سے یہاں سے روانہ ہورہے ہیں اور انشااللہ ہماری ٹیم چیمپیئن شپ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کریگی.انہوں نے ٹیم کی تیاریوں کے سلسلے میں سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر امتیاز شیخ,سیکریٹری جاوید اقبال بیگ,جوائنٹ سیکریٹری عظمت پاشا,کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر محسن علی خان,کوچ محمد ندیم,سندھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر عمر شاہین, کراچی و سندھ کے دیگر ڈویژنز کے میڈیا کمیٹی کے میمبرز جاوید اقبال, پرویز شیخ اور دیگر عہدیداران کی کاوشوں کی تعریف کی کہ جنکی بدولت ٹیم سمیت سندھ ایسوسی ایشن و فیڈریشن کو ملک بھر میں پذیرائی ملی.انہوں نے مذکورہ ٹیم کی تیاریوں کے سلسلے میں مکمل رہنمائی کرنے پر پاکستان ٹگ آف وار فیڈریشن کے سیکریٹری محمد جمیل احمد رانا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا.ٹیم کے ہمراہ امتیاز شیخ اور جاوید اقبال آفیشل ڈیلیگیٹ ہیں جبکہ عظمت پاشا ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض انجام دیں گی.
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.