صہیونی فوج نے کا کریک ڈائون،

دو روز کے دوران 100 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 12:36

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) قابض صہیونی فوج نے دو روز کے دوران وحشیانہ کریک ڈائون کے نتیجے میں 100 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ کلب برائے اسیران کے مطابق قابض فوج نے غرب اردن کی تمام گورنریوں میں گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ، بچوں اور خواتین کو ہراساں کیا اور لوٹ مار جیسی کارروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

کلب برائے اسیران نے کہا ہے کہ قابض فوج نے جمعہ کے روز خواتین، بچوں ، رکن اسمبلی اور صحافیوں سمیت 46 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

کلب برائے اسیران کے مطابق قابض فوج نے کریک ڈائون میں سابق اسیران کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔الخلیل اور اس کے مضافات سے 16 فلسطینیوں، بیت لحم سے 10، رام اللہ سے چھ اور درجنوں شہریوں کو دیگر شہروں سے حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :