یمن میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے مبصرین جلد تعینات کیے جائیں، اقوام متحدہ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:26

اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن گریفتھس نے حالیہ امن مذاکرات کے بعد طے پانے والی جنگ بندی کی نگرانی کے لیے بین الاقوامی مبصرین کی فوری تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ مطالبہ سکیورٹی کونسل سے ویڈیو کانفرنس کے دوران اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بین الاقوامی مبصرین کی ٹیم کی قیادت ہالینڈ کے میجر جنرل پیٹرک کامیرٹ کریں گے۔ یمن میں جنگ بندی8 روزہ امن مذاکرات کے بعد طے پائی ہے۔ یہ مذاکرات سویڈن کے قصبے ریمبو میں گزشتہ جمعرات کو ختم ہوئے۔

متعلقہ عنوان :