دنیا بھرمیں چائے کاعالمی دن منایاگیا
،ْپاکستان سب سے زیادہ چائے استعمال کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے ،اقوام متحدہ
ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:55
(جاری ہے)
چائے کااستعمال سب سے پہلے چین میں دواء کے طورپر ہو ا۔اوربعدازاں سولہویں صدی عیسویں میں اسے یورپ میں بھی متعارف کروایاگیا۔سترویں صدی میں برطانیہ اوردیگرممالک میں چائے کا مشروب کے طورپراستعمال شروع ہوااوراس کی کمرشل پیداوار شروع ہوگئی ۔
2016ء تک دنیا بھر میں چائے کی پیداوار کا 62فیصدحصہ چین اوربرطانیہ میں ہوتاتھا۔ایک تحقیق کے مطابق پانی کے بعد چائے دنیا کامقبول ترین مشروب ہے اوردنیامیں روزانہ دوارب افراد اپنے دن کاآغاز چائے کی پیالی سے کرتے ہیں۔پاکستان کاشمار بھی سب سے زیادہ چائے استعمال کرنے والے ممالک میںہوتاہے۔ اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈایگری کلچریونٹ ایف اے او کی حالیہ ر پورٹ کے مطابق پاکستان چائے کے استعمال میں دنیا کے پہلے سات ممالک میں سے ایک ہے ۔2007ء سے 2016ء کے درمیان یہاں چائے کے فی کس استعمال میں 35.8فیصد اضافہ ہوا۔اس وقت پاکستانی سالانہ 172911ٹن کالی چائے استعمال کرتاہے اورتوقع ہے کہ 2027ء تک یہ مقدار 250755ٹن تک پہنچ جائے گی ۔رپورٹ کے مطابق 2007ء سی2016ء کے دوران ملاوی میں چائے کے استعمال میں سب سے زیادہ 565.2فیصد اضافہ ہوا ،دوسرے نمبرپرچین میںیہ شرح128.6فیصد،روانڈامیں 110.2فیصد،لیبامیں 39.8فیصد رہی۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.