حکو متی واجبات کی ریکوری کو 100فیصد یقینی بنایا جائے،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:20

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک مشتاق حسین نائچ نے کہا ہے کہ حکو متی واجبات کی ریکوری کو 100فیصد یقینی بنایا جائے 31دسمبرتک تمام ٹارگٹ کو پورا کیا جائے تمام ریو نیو افسران اپنی کا ر کر دگی کو بہتر کر یں اور حکو متی ہدایت پر عمل کر تے ہوئے تمام بقیہ موزئیات کا ریکارڈ بھی جلد کمپیو ٹرائزڈ کرنے کے لئے اقدامات کر یں انہون نے ان خیا لات کا اظہار ریو نیو افسران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر بو ریو لا حسنین خالد، تحصیلدار محمد شعیب بوسن، تحصیلدار وہاڑی وسیم عزیز ، تحصیلدار میلسی محمد ظفر اقبال اور دیگر ریو نیو افسران مو جو د تھے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو ملک مشتاق حسین نائچ نے مز ید کہا کہ جو ڈیشل کیسز کو بر وقت نمٹا یا جائے اور کوئی بھی کیسز ایک سال سے زائد زیر التوائ نہیں رہنا چا ہیے۔اسی طرح اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کر نے کے مر حلے کو بھی جلد مکمل کیاجائے ضلع وہاڑی میں 779چکوک میں سے 716کمپیو ٹرائزڈ ہو چکے ہیں اور جو بقیہ 63چکوک کو بھی کمپیو ٹرائز کر نے کے لئے بھر پور کام کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :