ماہرین سرطان نے شہبازشریف کے میڈیکل کو نارمل قرار دیدیا

میڈیکل رپورٹ تشویشناک نہیں ، سرطان کے مرض میں تین ماہ کے علاج کی دوبارہ ضرورت پیش آسکتی ہے ،ماہرین سرطان

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:14

ماہرین سرطان نے شہبازشریف کے  میڈیکل کو نارمل قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ تشویشناک نہیں ہے جبکہ سرطان کے مرض میں تین ماہ کے علاج کی دوبارہ ضرورت پیش آسکتی ہے۔ ماہرین سرطان نے ان کے میڈیکل کو نارمل قرار دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف کی اسلام آباد میں کئے گئے ٹیسٹوں کی رپورٹ میں بننے والی گلٹیاں سائز میں ایک سینٹی میٹر سے چھوٹی ہیں جو کہ سرطان کا باعث نہیں بن سکتی ہیں جبکہ ان کے دل کے خون کی نالیوں میں کولیسٹرول کی مقدار کم بتائی جارہی ہے اس حوالے سے ماہرین سرطان کے مختلف ڈاکٹروں نے بتایا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو سرطان کا مسئلہ درپیش تھا تاہم عام طور پر علاج معالجے کے بعد یہ مرض کنٹرول ہوجاتا ہے انہوں نے بتایا کہ حالیہ رپورٹ کے مطابق کوئی تشویشناک بات نہیں ہے ان کے بدن میں موجود چھوٹی چھوٹی گلٹیوں کی مقدار ایک سینٹی میٹر سے کم ہے جو کہ خطرناک نہیں ہے تاہم مزید تین مہینے کے علاج معالجے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔