ایک ماہ کے دوران 8لاکھ 45ہزار92 جانوروںکوحفاظتی ٹیکے لگائے گئے‘ ڈائریکٹر لائیوسٹاک

ہفتہ 15 دسمبر 2018 22:50

فیصل آباد۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) محکمہ لائیوسٹاک نے ڈویژن کے چاروں اضلاع میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 8لاکھ 45ہزار92چھوٹے بڑے جانوروں اورپولٹری کو مختلف بیماریوں سے بچائو کے لئے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔یہ بات ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے ایک بریفنگ کے دوران بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ماہ نومبر میں 2لاکھ 72ہزار408بڑے،ایک لاکھ 39ہزار769چھوٹے اور 4لاکھ 32ہزار915پرندوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ جانوروں کو مختلف وبائی امراض سے بچائو کے لئے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اس ضمن میں ماہ فروری سے بڑے جانوروں میں چوڑے مار کے حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیںگے۔انہوں نے لائیوسٹاک کے افسران سے کہا کہ وہ ویکسینیشن مہم کو سو فیصد کامیاب بنائیں اور فارمرز سے قریبی رابطہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :