امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا مریض بچوں کو سرپرائز

بچوں سے گپ شپ کی اور شانتا کلاز کی موجودگی میں روایتی کتاب بھی پڑھ کر سنائی

اتوار 16 دسمبر 2018 12:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) کرسمس کی آمد آمد ہے ، دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں،امریکی خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ بھی کرسمس منانے بچوں کے ہسپتال پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

امریکی خاتون اوّل مریض بچوں کو سرپرائز دینے واشنگٹن کے نیشنل چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا اور بیمار بچوں کو نہ صرف کرسمس کے تحائف دیئے بلکہ خوب گپ شپ کی اور شانتا کلاز کی موجودگی میں بچوں کو روایتی کتاب بھی پڑھ کر سنائی۔دوسری جانب امریکی خاتون اوّل کو اپنے سامنے دیکھ کر بچے بھی بے حد خوش ہوئے اور کرسمس کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔