سارہ علی خان کو فلم باغی3 میں اداکاری کی پیشکش

اتوار 16 دسمبر 2018 14:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) بالی وڈ میں فلم کڈر ناتھ سے شاندار ڈیبیو کرنے والی اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان ان دنوں فلم نگری میں سب کی توجہ کا مرکز ہیں جنہیں اداکار ٹائگر شروف کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز ساجد نادیا والا نے فلم باغی 3 کیلئے اداکارہ سارہ علی خان کو اداکاری کی پیشکش کی ہے جس میں ان کے ہمراہ ٹائگر شروف کام کریں گے۔

(جاری ہے)

فلم باغی 2016 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ٹائگر شروف کے ساتھ اداکارہ شردھا کپور نے کام کیا تھا ،ْ رواں برس اس کا سیکوئل ریلیز کیا گیا جس میں اداکارہ دیشا پٹانی نے کام کیاتاہم فلم کے تیسریپارٹ کے لیے سارہ علی خان کو پیشکش کی گئی ہے اگر اداکارہ اس فلم کے لیے حامی بھرتی ہیں تو یہ ان کے کیرئیر کی تیسری فلم ہوگی ،ْاس وقت سارہ علی خان اپنی دوسری فلم ’سمبا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو 28 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم ’سمبا‘ میں سارہ علی خان پہلی مرتبہ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جو ان کی کیرئیر کی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :