رائے ونڈ ‘ٹرانسفارمر کو آگ لگنے سے پانچ افراد جھلس گئے

اتوار 16 دسمبر 2018 14:40

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) رائے ونڈ میںٹرانسفارمر کو آگ لگنے سے پانچ افراد جھلس گئے جنہیں مقامی ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے ،لاہور روڈ پر واقع ہوٹل مالکان نے ٹرانسفارمر کے نیچے اپنا کیچن بنا رکھا تھا جہاں سلنڈر کی آگ سے ٹرانسفارمر کی ٹیوب جل جانے سے ٹرانسفارمر کا گرم تیل گرنے سے ہوٹل ملازمین مجاہد ،خالد ،بلال،محمد احمد اور ولایت علی جھلس گئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے جناح ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے،حادثہ ہوٹل مالکان کی غفلت سے پیش آیا ہے ادھر لیسکو حکام نے واپڈا تنصیبات کے نیچے غیر قانونی ہوٹل قیام کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔