آسٹریا میں ہزاروں افراد کا حکومت مخالف مظاہرہ

اتوار 16 دسمبر 2018 15:10

ویانا۔ 16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں تقریباً 17 ہزار افراد نے سڑکوں پر آکر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی پولیس نے کہا ہے کہ حکومت مخالف اس مظاہرے میں تقریبا 10 ہزار افراد کے شامل ہونے کی امید تھی لیکن اس میں تقریباً 17 ہزار افراد شامل ہوئے۔

(جاری ہے)

حکومت مخالف اس مظاہرے کا انعقاد ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب موجودہ حکمران اتحاد حکومت نے اپنی مدت کا ایک سال مکمل کر لیا ہے۔

مظاہرین نے خاص طور پر حکومت کی تارکین وطن کی پالیسی پراحتجاج کیا۔ مظاہرین نے اس کے علاوہ کام کے اوقات اور سخت اقدامات کومنسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کی وجہ سے بہت سی سڑکیں بند رہیں جس سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہوئی۔احتجاج کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔آسٹریا ان یورپی ممالک میں سے ایک ہے جو مہاجرین کے بہاؤ کو کم کرنے کاخواہش مند ہے۔

متعلقہ عنوان :