حکومت صنعتوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ونڈ اور شمسی توانائی کے فروغ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے‘محمد اختر ملک
تمام سرکاری عمارتوں کو ’’گرین بلڈنگز‘‘ میں تبدیل کیا جائے گا، پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ سب سے پہلے اپنی عمارتوں کو گرین بلڈنگز میں تبدیل کر کے مثال قائم کرے گا‘صوبائی وزیر توانائی
اتوار 16 دسمبر 2018 16:30
(جاری ہے)
صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد اختر ملک نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ دیامیر اور بھاشا ڈیموں کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے تاکہ آئندہ سالوں میں پانی کے بحران کا خطرہ ٹل سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اور وہ کامیابی سے ان پر قابو پانے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق کو ملک بھر میں نمائشوں کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ملک کے برآمدی حجم میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مارکیٹوں میں پاکستان کے سافٹ امیج کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر پروڈیوسرز بین الاقوامی تجارتی منڈیوں کی تلاش اور برآمدی شعبے میں تحقیق پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام سرکاری عمارتوں کو ’’گرین بلڈنگز‘‘ میں تبدیل کرنے کیلئے پر عزم ہے اور پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ سب سے پہلے اپنی عمارتوں کو گرین بلڈنگز میں تبدیل کر کے مثال قائم کرے گا۔ اس موقع پر پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ موجودہ حکومت ایکسپورٹ کلچر کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف سی نے جنگلات کے تحفظ اور ان میں اضافہ کیلئے خالی جگہوں پر شجر کاری شروع کر دی ہے اور وہ ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے بھی حکومت کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فرنیچر برآمدات میں کمی کی بڑی وجہ لکڑی کی قیمت میں تین گنا اضافہ ہے جس کی طرف حکومت کو توجہ دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف سی اگلے پانچ سالوں میں ایک ملین پودے لگائے گی تاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے برے اثرات کو کم کیا جا سکے اور پانی کی کمی کو کنٹرو ل کرنے میں مددمل سکے۔ پنجاب کے وزیر توانائی اختر ملک نے پی ایف سی کے سربراہ میاں کاشف اشفاق کی تمام تر کوششوں کو سراہتے ہوئے فرنیچر کی صنعت کے فروغ کے لئے انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ بعد ازاں انہوں نے اسٹالوں کا دورہ کیا اور نمائش کیلئے رکھی گئی فرنیچر اور انٹیریئر ڈیزائننگ کی اشیاء میں گہری دلچسپی لی ۔ انہوں نے نوجوان انٹرپرینیورز کی بھی حوصلہ افزائی کی اور ان کے جدید ڈیزائن کے فرنیچرکی تعریف کی جو نمائش کا دورہ کرنے والے افراد کی توجہ کا مرکز تھے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.