فوجی کے قتل کا الزام، اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی کا گھر مسمار کردیا

اتوار 16 دسمبر 2018 19:50

رملہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) اسرائیلی فوجیوں نے اس فلسطینی کے گھر کو مسمار کردیا،جس پر مئی میں ایک فوجی کے قتل کا الزام ہے اور یوں فلسطینیوں کے زیر کنٹرول شہر رملہ میں رات بھر جاری رہنے والے آپریشن کو مکمل کردیا۔

(جاری ہے)

مغربی کنارے کے شہر پر ہونے والا چھاپہ جہاں پر فلسطینی صدر محمود عباس کا ہیڈ کوارٹر ہے،ایسے وقت میں آیا جب اسرائیلی افواج جمعرات کے روز ہونے والی فائرنگ کے مرتکبین کو تلاش کر رہی تھی،جس میں 2اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔گزشتہ شام ہونے والی یہ مداخلت برہم مکینوں کے ساتھ تصادم پر منتج ہوئی جبکہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے تناؤ میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا

متعلقہ عنوان :