کوئٹہ ،حکومت اور میڈیا مالکان اپنی ملی بھگت سے میڈیا ملازمین کو بے روزگار کر رہے ہیں ،ایوب ملک

اتوار 16 دسمبر 2018 22:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر ایوب ملک کا کہنا تھا کہ حکومت اور میڈیا مالکان اپنی ملی بھگت سے میڈیا ملازمین کو بے روزگار کر رہے ہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ فی الفور میڈیا کے واجبات ادا کرے تاکہ میڈیا مالکان کے پاس ملازمین کی برخاستگی کا کوئی جواز نہ رہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کسی بھی ریاست کا بنیادی ستون ہوتا ہے اگر ریاست میڈیا ورکر کی حفاظت نہیں کرے گی تو عوام میں شعور کیسے پیدا ہوگا ۔میڈیا ملازمین کو بیروزگار کرنا نہ صرف ان کے ساتھ زیادتی ہے بلکہ یہ پاکستانی سماج کے ساتھ بھی ظلم ہے ۔ ایک ہی دن میں ہزار سے زائد ملازمین کو نوکری سے نکالے جانے کی بدترین مثال اس سے پہلے کبھی پاکستانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ہم حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ میڈیا ملازمین کو بیروزگاری سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :