حب،سانحہ اے پی ایس پشاور کی یاد میں شہری رضاکار تنظیم کی جانب سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب

اتوار 16 دسمبر 2018 22:10

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) 16دسمبر 2014ء یوم آرمی پبلک اسکول پشاور کی یاد میں شہری رضاکار تنظم کی جانب سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلے تقریب کا انعقاد شمعیں روشن کی گئی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز16دسمبر2014 ء آرمی پبلک اسکول پشاور میں معصوم بچوں کے دہشت گردوں کی جانب سے شہادت کی یاد میں ملک و دیگر شہروں کی طرح بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں شہری رضاکار تنظیم کی جانب تقریب کا انعقاد تقریب میں شہدا آرمی پبلک اسکول پشاور کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کیلے شہری رضاکار پبلک اسکول کے بچوں نے تقاریری مقابلوں اور شہری رضاکار کے عہدیداران علی اصغر چھٹہ‘نوید لاڈلا رند‘فہیم شیخ‘غلام رسول بلوچ و دیگر نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا تقریب میں شہدا کی یاد میں معصوم بچوں نے شمعیں روشن کیں اور ایک منٹ کی خاموشی سمیت شہدا کی مغفرت اور وطن عزیز کی سلامتی کیلے خصوصی دعا کی گئی تقریب میں لسبیلہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر پرویز دودا‘خرانچی‘سلیمان سیاسی و سماجی شخصیات احمد خان مگسی‘میر ایوب رندسمیت اسکول کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :