روس نے جارحیت نہ کی تو مارشل لا ختم کر دیا جائے گا، یوکرین

پیر 17 دسمبر 2018 10:30

کیف۔ 17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) یوکرینی صدر پیٹرو پوروشینکو نے کہا ہے کہ اگر روس کی جانب سے وسیع پیمانے پر جارحیت کا ارتکاب نہ ہوا، تو وہ ملک میں نافذ مارشل لا ختم کر دیں گے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق وکرینی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا ملک میں نافذ مارشل لا میں توسیع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ واضح رہے کہ پیٹرو پوروشینکو نے 25 نومبر کو آبنائے کیرچ میں روس کی جانب سے یوکرینی بحریہ کے تین جہازوں پر قبضہ کر لینے بعد ملک کے بعض حصوں میں ایک ماہ کے لیے مارشل لا نافذ کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :