ہٹاچی کا’’ اے بی بی‘‘ کا پاور گرڈ بزنس 10 ارب ڈالر سے زائد میں خریدنے کا فیصلہ

پیر 17 دسمبر 2018 12:04

ہٹاچی کا’’ اے بی بی‘‘ کا پاور گرڈ بزنس 10 ارب ڈالر سے زائد میں خریدنے ..
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) جاپانی کمپنی ہٹاچی نے سویڈن کی ٹیکنالوجی کمپنی’’ اے بی بی‘‘ کے پاور گرڈ یونٹ کو 10 ارب ڈالر سے زائد میں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہٹاچی کے مطابق اے بی بی سے طے پانے والے سودے کے تحت ہٹاچی اے بی بی کا پاور گرڈ بزنس 50 فیصد سٹیک کی خریداری سے شروع کرے گی جس کی مالیت 7 ارب ڈالر ہے جبکہ سودا ایک سال میں مکمل ہو گا۔

اس سودے سے ہٹاچی کی پاور گرڈ انڈسٹری میں عالمی سطح پر موجودگی میں اضافہ ہو گا جبکہ اے بی بی روبوٹ سازی اورآٹومیشن کی جانب اپنی تمام تر وجہ مبذول کر سکے گی۔ماہرین کے مطابق اے بی بی کے پاور گرڈ بزنس کی مارکیٹ ویلیو 10 سے 12ارب ڈالر ہے۔اس یونٹ کے ملازمین کی تعداد 36 ہزار ہے اور گذشتہ سال اس بزنس کی سیل 10.4 بلین ڈالر رہی تھی ۔