سرگودھا میں گیس کی لوڈشنڈگ 20گھنٹے سے تجاوز کرنے لگی

پیر 17 دسمبر 2018 13:38

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) سرگودھا میں گیس کی لوڈشنڈگ 20گھنٹے سے تجاوز کرنے لگی۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں مقام حیات،سکا کالونی،اربن ایریا،محمدی کالونی،سمیت علاقوں میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ 20 گھنٹے سے تجاوز کرنے لگی جس کے باعث گھریلو نظام زندگی تباہ ہو کر رہ گیا۔صبع ناشتہ اور دوپہر کو کھانے پکانے کے اوقات کار میں گیس کی مکمل بندش ہونے سے خواتین سراپا احتجاج بن گئیں۔

(جاری ہے)

طلباء وطالبات اور ملازمین بغیر ناشتہ گھروں سے نکلنے پر مجبور ہو گے جبکہ نواحی آبادیوں میں سلنڈر گیس 180 روپے سے 200 روپے کلو فروخت ہونے کے ساتھ لکڑی اور کوئلہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔گیس صارفین کا کہنا ہے کہ سوئی گیس صارفین کا کہنا ہے کہ سوئی گیس پریشر میں اضافہ کے نام پر پورا علاقہ میں 24 گھنٹے سے زاہد گیس کی بندش رہی لیکن اس کے بعد پریشر میں اضافہ کی بجائے سوئی گیس بحران کی صورت اختیار کر گئی ہے۔اور ہوٹلوں پر بڑھتے ہوئے رش سے روٹی،نان کے خریداروں کی قطاریں لگنے معمول بنتا جا رہا ہے۔