سکائوٹس نے ہمیشہ معاشرے میں فعال کردار ادا کیا ‘نور الرحمان

پیر 17 دسمبر 2018 14:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) سکائوٹس نے ہمیشہ معاشرے میں فعال کردار ادا کیا ہے ، سکولوں کے طلبا کو ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے تیار کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سکائوٹس آفیسر حاجی نور الرحمان نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بخشالی میں ضلع مردان اور صوابی کے مختلف سکولوں کے 200سے زائد طلبا کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا۔

ورکشاپ میں تین روزہ ٹرینگ میں تقریبا 80سکولوں کے طلبا نے شرکت کی جن میں ان کو ابتدائی طبی امداد اور سکائوٹس قائداعظم بیج کے مختلف کورسز پڑھائے گئے اس موقع پر سکول کے پرنسپل سید محمد ایاز باچہ نے سینئر سکائوٹس عبد الزمان کے خدمات کو سراہا اور اساتذہ برادری کے ترجمان ہمایون خان سی ٹی مالہ ڈھیر ی نے کامیاب ورکشاپ پر سکائوٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :