ایبٹ آباد میں تاجروں کے اختلافات کی وجہ سے آل ٹریڈرز فیڈریشن کئی دھڑوں میں تقسیم ہوگئی

پیر 17 دسمبر 2018 14:40

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ایبٹ آباد میں تاجروں کے اختلافات کی وجہ سے آل ٹریڈرز فیڈریشن کئی دھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔ دو بڑے دھڑوں کو یکجا کرنے کیلئے کوششیں شروع کر دی لیکن ایک گروپ سے صدر اور دوسرے گروپ سے جنرل سیکرٹری لیا جائے گا۔ آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد نے تاجروں کے آپسی اختلافات کی وجہ سے کئی دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

بزرگ تاجر رہنمائوں نے آل ٹریڈرز فیڈریشن کو یکجا کرنے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ سلطان نواز نے عبدالحمید خان گروپ، سردار سلیم گروپ اور سردار شاہ نواز گروپ کے ساتھ رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں۔ دونوں گروپوں کو یکجا کر کے ایک گروپ کی طرف سے صدر اور دوسرے گروپ کی طرف سے جنرل سیکرٹری لانے کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ تاجروں کی متفقہ طور پر ایک تنظیم سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :