نباتیاتی طریقہ انسداد جڑی بوٹی عالمی سطح پر انتہائی مقبولیت حاصل کر رہا ہے، ماہرین

پیر 17 دسمبر 2018 15:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) فصلوں میں جڑی بوٹیوں کے ذریعے ہونے والے پیداواری نقصان کو کم سے کم رکھنے اور زہروں کے بے جا استعمال سے اجتناب کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ پوسٹ ہارویسٹ نقصانات کو کم کرنے کے علاوہ جڑی بوٹیوں کے باعث کم ہوتی ہوئی زرعی پیداوار کے مسئلہ پر قابو پایاجاسکے۔ماہرین زراعت نے بتایاہے کہ فصلوں سے جڑی بوٹیوں کے تدارک سمیت ضررساں کیڑوں پر قابو پانے کیلئے مختلف پودوں پر خصوصی تحقیق کاآغاز کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ دنیا میں زہروں سے پاک غذائی اجناس، پھلوں اور دیگر فصلات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ انسانی صحت کو لاحق خطرات کی شرح کم سے کم سطح پر رکھی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے سالوں میں ہمیں عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی آبادی کو خوراک مہیا کرنے کے جو چیلنجز درپیش ہیں ان سے عہدہ برآء ہونے کیلئے پوسٹ ہارویسٹ نقصانات کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی وجہ سے کم ہونے والی پیداوار پر قابو پانے پر توجہ دینی ہو گی۔ما ہر ین کے مطا بق نباتیاتی طریقہ انسداد جڑی بوٹی عالمی سطح پر انتہائی مقبولیت حاصل کر رہا ہے اس لئے شعبہ نباتیات میں ان پودوں پر تحقیق کا عمل تیز کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :