اسپیکر کا تشدد کرنےوالےگارڈزکیخلاف مقدمہ درج کروانےکا حکم

آئندہ کوئی سیاسی شخصیت پارلیمنٹ میں ذاتی سیکیورٹی نہیں لاسکے گی، سیاسی شخصیات اور ارکان کی حفاظت پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کرے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ایوان میں رولنگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 دسمبر 2018 18:36

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 دسمبر2018ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نوازشریف کیخلاف سکیورٹی گارڈز کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آیندہ کوئی سیاسی شخصیت پارلیمنٹ میں ذاتی سیکیورٹی نہیں لاسکے گی،سیاسی شخصیات اور ارکان کی حفاظت پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں اپنی رولنگ میں احکامات جاری کیے ہیں کہ تشدد میں ملوث نوازشریف کے سیکیورٹی گارڈزکیخلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ارکان کی حفاظت پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کرے گی۔ آئندہ کوئی شخصیت اپنے ساتھ سیکیورٹی گارڈ پارلیمنٹ کے احاطے میں نہیں لائے گا۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد چودھری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گارڈز کے کیمرہ مین پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ختم ہوگئی لیکن مغلیہ سوچ ختم نہ ہوئی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ میاں صاحب غریبوں کی اور بددعائیں نہ لیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ غریب کیمرہ مین کے شدید زخمی ہونے کے باوجود میاں صاحب نے رکنے کی زحمت تک نہ کی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے اور میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف آج پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے توان کے سکیورٹی گارڈز نے کوریج کرنے والے کیمرہ مین پر تشدد کیا جس سے کیمرہ مین شدید زخمی اور بے ہوش گیا۔

کیمرہ مین کو پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان ن لیگ مریم اونگزیب نے کیمرہ مین کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف نے ٹی وی کیمرہ مین سید واجد علی پرتشدد کا سخت نوٹس لیا ہے۔ نوازشریف نے زخمی ٹی وی کیمرہ مین کےعلاج کی ذاتی طورپرنگرانی کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)صحافت اور میڈیا برادری کا دل سے احترام کرتی ہے۔ پارٹی کی جانب سے واقعے پر معذرت کرتی ہوں۔ جب کیمرہ مین پر تشدد کیا گیا تب نوازشریف جاچکے تھے۔ تاہم انہوں نے واقعے پر اظہار افسوس کیا اور گارڈ کیخلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے۔