سول ہسپتال میں بغیر اسلحہ تعینات 74پولیس اہلکاروں کو اسپتال ڈیوٹی سے فارغ کردیا یہ پولیس اہلکار گزشتہ تین سالوں سے بغیر اسلحہ کے اسپتال کی سیکورٹی پر متعین تھے ،میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول سنڈیمن اسپتال
منگل 18 دسمبر 2018 00:00
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں تعینات بغیر اسلحہ پولیس اہلکاروں کو تین سال سے دی گئی تنخواہوں کی ریکوری کے لئے محکمہ صحت بلوچستان کو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لئے لکھ دیا گیا ہے۔
بغیر اسلحہ اہلکاروں کی تعیناتی ایک بڑا بلائنڈر ہے جس سے آنکھیں بند کرکے سیکورٹی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے سول اسپتال کوئٹہ صوبائی دارالحکومت کے وسط میں واقع ہے جہاں فول پروف و قابل اطمینان سیکورٹی انتظامات انتہائی ضروری ہیں ماضی میں اتنی بھاری لاگت سے بغیر اسلحہ پولیس اہلکار کس طرح تعینات کئے گئے اور ان کا کیا فائدہ رہا یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے بتایا اس اقدام میں ملوث ذمہ داران کے خلاف کارروائی اور تنخواہوں کی مد میں سول اسپتال کوئٹہ کی ضائع ہونے والی رقم کی وصولی کے لئے محکمہ صحت بلوچستان کو لکھ دیا گیا ہے ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا کہ سرکاری وسائل عوام کی امانت ہیں جن کا ضیاع قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا امانت میں خیانت کرنے والوں کا محاسبہ ضروری ہے اس سلسلے میں ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے انہوں نی کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری اور سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ عبدالماجد کی خصوصی ہدایت پر سول اسپتال کوئٹہ میں اصلاحات کا عمل جاری ہے صحت کے شعبے میں کوتاہی کا مقصد انسانی جانوں سے کھیلنا ہے اور یہ عمل قطعی ناقابل برداشت ہے اس ضمن میں کسی دباو یا مصلحت سے کام نہیں لیا جائے گا بلکہ کسی بھی طرح کی کوتاہی میں ملوث چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے اعلیٰ اہلکاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا عمل جاری رکھیں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.