برطانوی وزیراعظم تھریسامے کیخلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش

وزیراعظم کی جانب سے جنوری میں بریگزٹ ڈیل پر رائے شماری کو مسترد کرتے ہیں ،ْ اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن

منگل 18 دسمبر 2018 13:49

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کیخلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) برطانوی وزیراعظم تھریسامے کیخلاف پارلیمنٹ میں ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی۔عالمی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے کیخلاف پارلیمنٹ میں ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ،ْتحریک عدم اعتماد اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے پیش کی۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے تحریک عدم اعتماد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے جنوری میں بریگزٹ ڈیل پر رائے شماری کو مسترد کرتے ہیں، تھریسامے نے ملک کو بدترین بحران سے دوچار کر دیا جب کہ تھریسامے پر اعتماد نہیں لہٰذا ایوان زیریں حتمی فیصلہ کرے۔

لیبر پارٹی کے جیرمی کوربن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ پر رائے شماری کرسمس سے پہلے کروائی جائے۔واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو بریگزٹ ڈیل پر ساتھی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا ہے جب کہ وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ پر رائے شماری 14 جنوری تک موخر کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :