دُبئی: خاتون کے سامنے خود کو عُریاں کرنے والا کلرک گرفتار

ملزم نے خاتون کے جسم کے مختلف حصّوں سے چھیڑ چھاڑ بھی کی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 18 دسمبر 2018 13:41

دُبئی: خاتون کے سامنے خود کو عُریاں کرنے والا کلرک گرفتار
دُبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر2018ء ) پولیس نے ایک مصری باشندے کو ایک خاتون سے جنسی چھیڑ چھاڑ کرنے اور اُس کے سامنے خود کو ننگا کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ 30 سالہ ملزم پیشے کے اعتبار سے کلرک بتایا جاتا ہے۔ اس واقعے کی اطلاع 15 ستمبر 2018ء کو الرشیدیہ پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی تھی۔ 28 سالہ یوکرائنی خاتون نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا ’’ہماری بلڈنگ کا واحد واش رُوم مرمت کی وجہ سے بند پڑا تھا، جس کی وجہ سے میں ساتھ والی بلڈنگ کے واش رُوم میں گئی۔

جب میں لفٹ میں سوار ہوئی تو ایک نوجوان بھی اُس میں پہلے سے موجود تھا۔ بعد میں وہ خواتین کے ٹوائلٹ میں بھی گھُس آیا۔ جب میں نے اُسے پوچھا کہ وہ یہاں کیا کر رہا ہے تو اُس نے کوئی جواب نہ دیا اور بے مقصد اُچھل کُود شروع کر دی۔

(جاری ہے)

میں نے اُسے پرے دھکیلا اور لفٹ کی جانب چل دی، مگر وہ میرے پیچھے پیچھے آنے لگا۔ پھر وہ میرے ساتھ ہی لفٹ میں چلا آیا جہاں اُس نے اچانک اپنی پتلون اُتار دی اور میرے جسم کے مختلف حصّوں پر زبردستی ہاتھ پھیرنے لگا۔

مجبوراً میں لفٹ سے باہر آ گئی اور اُسے خبردار کیا کہ اگر وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو میں پولیس کو کال کردوں گی۔ مگر یہ ڈھیٹ نوجوان سیڑھیوں پر بھی میرے پیچھے پیچھے چلا آیا ۔ ایک بار پھر اس نے بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے پکڑ کر زبردستی چُوم لیا اور جسم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور میری گردن پکڑ کے مجھے گلے لگا لیا ۔ میں نے خطرے کو بھانپتے ہوئے اُس کے ہاتھ پر دانتوں سے کاٹ لیا اور چیخنا چِلانا شروع کر دیا۔

جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گیا۔‘‘ پولیس نے کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت کر لی جو کہ المرقبت کے علاقے میں واقع ایک دفتر میں کلرک تھا۔ پولیس تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے خلاف جنسی ہراسگی کے عائد الزامات کو تسلیم کر لیا۔ اس مقدمے کا فیصلہ 27 دسمبر 2018ء کو سُنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :