پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ملازمین کو برطرف کرنے کیخلاف حکم امتناعی میں توسیع

منگل 18 دسمبر 2018 15:09

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ملازمین کو برطرف کرنے کیخلاف حکم امتناعی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ملازمین کوبرطرف کرنے کیخلاف حکم امتناعی میں مزید توسیع کرتے ہوئے چیف سیکرٹری ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو نوٹس جاری کرکے سماعت 11جنوری تک ملتوی کردی ۔گزشتہ روز لاہو رہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت سرکاری وکیل کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی۔عدالت نے پنجاب حکومت کو ملازمین کی برطرفی سے روکتے ہوئے حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی۔ درخواست گزاروںنے موقف اپنایا کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں سالہا سال سے ملازمت کر رہے ہیں مگر اب بلاجواز نکالا جا رہا ہے۔ملازمتوں کی مستقلی کیلئے چیف سیکرٹری اورسیکرٹری ٹرانسپورٹ کو متعدد درخواستیں دیں مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ استدعا ہے کہ پنجاب حکومت کو درخواست گزاران کی ملازمتوں پر مستقل بنیادوں پر تقرری کا حکم دیا جائے۔