ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے شرکاء کا گورنر ہاوس کا دورہ

مختلف تعلیمی داروں کے 4800سے زائد طلباء و طالبات اور اساتذہ کو گورنر ہاوس کا گائیڈڈ ٹور کروایا جاچکا ہے ، خاقان مرتضیٰ

منگل 18 دسمبر 2018 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سول سروس اکیڈمی کے تحت جاری 41ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے شرکاء نے منگل کوگورنر ہائوس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل سیکریٹری برائے گورنرسندھ نے خوش آمدیدکرتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ عوام کے لئے گورنر ہاوس کو کھولنے کے اقدام کو لوگوں نے بہت سراہا ہے۔ پہلے مرحلے میں ہفتہ اتور کو عوام اور باقی دنوں میں تعلیمی اداروں کے لیے گائیڈڈ ٹور کروائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

خاقان مرتضی نے مزید بتایا کہ مختلف تعلیمی داروں کے 4800سے زائد طلباء و طالبات اور اساتذہ کو گورنر ہاوس کا گائیڈڈ ٹور کروایا جاچکا ہے جبکہ تقریبا 2000 سے زائد عام عوام بھی گورنر ہاوس کا وزٹ کر چکی ہے۔ شرکاء نے گورنر ہاوس میں موجود قائداعظم محمد علی جناحؒ کے زیر استعمال رہنے والے دفتر کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل سیکریٹری خاقان مرتضی نے کہا کہ دوران سروس مختلف حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا ضرورت اس امرکی ہے کہ ملکی مفاد کوہر حال میں مدنظر رکھا جائے اور عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :