یونان ،ْ نجی میڈیا گروپ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر بم دھماکہ ،ْ عمارت کو نقصان پہنچا ،ْ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

منگل 18 دسمبر 2018 17:58

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) یونان کے نجی میڈیا گروپ کے ہیڈکوارٹر کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔

(جاری ہے)

دھماکہ دارالحکومت ایتھنز میں یونان کے بڑے میڈیا گروپ کی عمارت کے سامنے ہوا۔بارودی ڈیوائس کے دھماکے سے عمارت کی 6منزلوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت کے سامنے کی باڑ اور سڑک کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،ْیونانی پولیس کی جانب سے بائیں بازو کے گروپوں کے ممکنہ ملوث ہونے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :