ڈاکٹر طاہرالقادری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد یکم جنوری کو وطن پہنچیں گے

منگل 18 دسمبر 2018 19:14

ڈاکٹر طاہرالقادری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد یکم جنوری کو وطن پہنچیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سربراہ عوامی تحریک گزشتہ روز مدینہ منورہ پہنچے، ان کے ہمراہ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین اوران کے پوتے شیخ احمد مصطفی العربی بھی ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری یکم جنوری کو وطن پہنچیں گے۔سربراہ عوامی تحریک نے گزشتہ روز سارا دن روزہ رسولؐ کے سامنے گزارا، نماز پنجگانہ مسجد نبوی میں ادا کی اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دعا کی۔