سونامی بلین ٹری منصوبے کے تحت کل 48,68,77,178پودے خریدے اور سرکاری نرسریز میں اگائے گئے ہیں،سلطان محمد

ضلع پشاور میں بلین ٹری منصوبے کے تحت پشاور فارسٹ ڈویژن نے اب تک کل 21479552پودے لگائے ہیں پودے پرائیویٹ کمیونٹی نرسریز کے معاہدے کے تحت، پہلے سے طے شدہ نرخ کیمطابق اگائے گئے اور سرکاری نر سریزمیں اگائے گئے پودوںکے استعمال کی تفصیلات بھی تمام اراکین کو فراہم کی گئیں،وزیرقانون خیبرپختونخوا

منگل 18 دسمبر 2018 19:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) وزیر قانون سلطان محمد خان نے صوبائی اسمبلی کے چوتھے سیشن کے دوران اسمبلی فورم پر رکن صوبائی اسمبلی شگفتہ کے بلین ٹری کے منصوبے کی تفصیل سے متعلق سوال پر بتایا کہ سونامی بلین ٹری منصوبے کے تحت کل 48,68,77,178پودے خریدے اور سرکاری نرسریز میں اگائے گئے ہیں جسکی تفصیلاتی رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔

پشاور کے حوالے سے وزیر قانون نے اسمبلی کو بتایا کہ ضلع پشاور میں بلین ٹری منصوبے کے تحت پشاور فارسٹ ڈویژن نے اب تک کل 21479552پودے لگائے ہیں پودے پرائیویٹ کمیونٹی نرسریز کے معاہدے کے تحت، پہلے سے طے شدہ نرخ کیمطابق اگائے گئے اور سرکاری نر سریزمیں اگائے گئے پودوںکے استعمال کی تفصیلات بھی تمام اراکین کو فراہم کی گئیں ۔

(جاری ہے)

بلین ٹری پراجیکٹ کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے سوال اٹھایا کہ ہم اس پراجیکٹ میں شفافیت چاہتے ہیں جسکے لئے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی ضرورت ہے جس پر وزیر قانون نے اپوزیشن لیڈر کو بتایا کہ آپ خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کیلئے ایک تحریک پیش کریں ہم آپ کو سپورٹ کر تے ہیں ۔

شفافیتی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔ دریں اثناء وزیر قانون نے اسمبلی میں "دی خیبر پختونخوا کنٹینیوایشن آف لاز ان ارسٹوائل پرا ونشلی ایڈمنسٹرڈ ٹرائبل بل"2018بھی پیش کیا۔بل کے کچھ نکات پر اپوزیشن اراکین نے اعتراضا ت اٹھائے او ر مشاورت کی استدعا کی۔ جس پر وزیر قانون نے انکی پیشکش قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم باہمی مشاورت پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ تمام تر قانون سازی ہم عوام کی بہتری کیلئے کر تے ہیں اسی دوران خیبر پختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ترمیمی بل 2018بھی اسمبلی میں پیش کیا گیاجس کو متفقہ طور پر اکثریت سے پاس کیا گیا آخر میں تمام اپوزیشن اراکین نے وزیر قانون کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔