غلط لیبل، گمراہ کن اشتہارات کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن جاری

سٹنگ ڈرنک کے غلط اشتہار پر کمپنی کو نوٹس، کمپنی نمائندے ذاتی سنوائی کے لیے پیش کمپنی کو اشتہارفوراًً ہٹانے کی ہدایات ، نہ ہٹانے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی اورسٹاک بھی اٹھایا جا سکتا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی انرجی ڈرنکس پر پہلے ہی پابندی عائد کر چکی ہے‘ڈی جی فوڈ اتھارٹیکیپٹن (ر)محمد عثمان

منگل 18 دسمبر 2018 20:33

غلط لیبل، گمراہ کن اشتہارات کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پرسٹنگ ڈرنک کے غلط اشتہار پر کمپنی کو نوٹس جاری کیا گیا۔ کمپنی نمائندوں کے ذاتی سنوائی کے لیے پیش ہونے پر فورااشتہار ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اشتہار نہ ہٹانے کی صورت میں کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی اورمارکیٹ میں موجود سٹاک اٹھوا دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پرغلط لیبلنگ اورگمراہ کن اشتہارات کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن جاری ہے۔سٹنگ ڈرنک کے اشتہار میں انرجی ڈرنک پینے سے بہت زیادہ طاقت حاصل ہو تی دکھائی دینے پر کمپنی کو نوٹس جاری کیا گیا۔ غلط اشتہار پر کمپنی نمائندے ذاتی سنوائی کے لیے پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈا تھارٹی نے کمپنی کو فوراغلط اشتہار ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کیفین ملی ڈرنکس کو انرجی ڈرنک کی بجائے سٹیمولنٹ ڈرنک کہا جا سکتا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی انرجی ڈرنکس پر پہلے ہی پابندی عائد کر چکی ہے۔کیپٹن (ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ انرجی ڈرنکس کا پیغام دینے والے اشتہارات چلانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔سٹنگ کمپنی کواشتہار نہ ہٹانے کی صورت میں کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی،خلاف ورزی کی صورت میں مارکیٹ میں موجود سٹاک اٹھوا دیا جائے گا۔اشتہار فورا بند کر نے کی صورت میں کمپنی کو مزید سنوائی کا موقع دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :