تحریک انصاف عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے، قاسم اکرم وڑائچ

منگل 18 دسمبر 2018 21:55

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف گوجرانوالہ کے ضلعی رہنما قاسم اکرم وڑائچ نے کہا ہیکہ تحریک انصاف پنجاب سمیت پورے پاکستان کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے اور انشا اللہ جلد ملک میں تبدیلی نظر آئے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملکی معیشت کوتباہ کیا اور غربت میں اضافہ ہوا، تحریک انصاف ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کاعزم رکھتی ہے ۔