Live Updates

وزیراعظم کے وژن کے مطابق این ایچ اے نے تمام اہداف حاصل کرنے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائیں

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی دفتر میں مبارکباد کیلئے آنے والی اہم شخصیات سے بات چیت

منگل 18 دسمبر 2018 22:05

وزیراعظم کے وژن کے مطابق این ایچ اے نے تمام اہداف حاصل کرنے کیلئے تمام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے حکومت کے ابتدائی سو ایام کے دوران تمام اہداف کو پورا کرنے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو بطور وفاقی وزیر حلف برداری کے بعد اپنے دفتر میں مبارکباد دینے کیلئے آئی اہم شخصیات سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے این ایچ اے کے سوشل میڈیا سیٹ اپ کو مزید مؤثر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کیا جا سکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات