ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے ضلع کی دو پسماندہ تحصیل چھتر کی تین یونین کونسل اور لانڈھی تحصیل کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دیکر پی ڈی ایم اے کو ابتدائی رپورٹ ارسال کر دی

متاثرہ علاقوں کی مکمل سروے رپورٹ مرتب کرنے کے احکامات جاری کردئیے

منگل 18 دسمبر 2018 23:22

ڈیر ہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے ضلع کی دو پسماندہ تحصیل چھتر کی تین یونین کونسل اور لانڈھی تحصیل کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دیکر پی ڈی ایم اے کو ابتدائی رپورٹ ارسال کر دی متاثرہ علاقوں کی مکمل سروے رپورٹ مرتب کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علاقے میں گزشتہ کئی سال سے بارشیں نہ ہونے کے سبب ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے ضلع اور صوبے کی سب سے زیادہ پسماندہ تحصیل چھتر کی تین یونین کونسل چھتر، شاہ پور اور فلیجی سمیت تحصیل لانڈھی کو مکمل طور پر خشک سالی سے متاثرہ قرار دیکر پی ڈی ایم اے کو ابتدائی رپورٹ ارسال کردی ہے ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ علاقوں کی ابتدائی رپورٹ کے سروے میں اب تک 26 ہزار افراد اور ہزاروں کی تعداد میں مال مویشی خشک سالی سے متاثر ہو رہے ہیں مکمل سروے کے لئے محکمہ حیوانات، جنگلات، صحت اور زراعت سمیت محکمہ مال پر مشتمل سروے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جلد تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گزشتہ چار پانچ سال سے مسلسل بارشیں نہ ہونے کے سبب عوام کو پینے کے پانی اور خوراک کی قلت کا سامنا ہے جبکہ باران رحمت سے کی جانے والی کاشتکاری بھی مکمل طور پر خشک سالی میں بدل گئی ہے متاثرہ علاقوں کی عوام کو پینے کے پانی اور خوراک کی قلت کا سامنا ہے جس سے عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کی عوام کو ریلیف پہنچانے سمیت حکام بالا کو ابتدائی رپورٹ ارسال کردی گئی ہے تاکہ ان کی مدد کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :