سعودی عرب میں 30 غیر قانونی تارکین گرفتار

بدھ 19 دسمبر 2018 11:25

ْمکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) سعودی سکیورٹی فورسز نے اللیث میںکارروائی کرتے ہوئے 30 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ کی مقامی پولیس نے دیگر اداروں کے ہمراہ اللیث کے علاقے میںخفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 30 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدگا ن کو شمیشی ترحیل میں بھجوا دیا گیا جہاں ان کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کے بعد انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ غیر ملکیوں کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔