اسرائیلی جیل میں قید اردنی شہری سے ملاقات کے لیے آنے والی بہن گرفتار

بدھ 19 دسمبر 2018 12:50

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) اسرائیلی فوج نے جیل میں قید ایک اردنی شہری سے ملاقات کے لیے آنے والی اس کی ہمشیرہ کو حراست میں لے لیا۔اردن میں لاپتہ اور اسیران کے لیے کام کرنے والی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ اسرائیلی فوج نے جزیرہ نما النقب کی جیل میں قید ایک شہری سے ملاقات کے لیے آئی اس کی بہن خولہ الزیتاوی کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے رابطہ کار فادی فرح نے کہا کہ زیتاوی گزشتہ اتور کو اپنے بھائی سے ملنے مقبوضہ فلسطین پہنچی تو اسرائیلی فوج نے اسے جیل میں لیپ ٹاپ لے جانے اور اسرائیل کے خلاف نفرت پر مبنی مواد رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد القطارنہ نے کہا کہ تل ابیب میں اردنی سفارت خانہ الزیتاوی کی گرفتاری کے معاملے کی چھین بین کررہی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اردن کے 21 شہری پابند سلاسل ہیں۔