فرانس میں حکومت مخالف تحریک ،ْ

تولوں شہرمیں خود کار ٹول پلازہ پر بعض افراد نے حملہ کر کے آگ لگا دی ،ْ سترہ افراد گرفتار

بدھ 19 دسمبر 2018 13:54

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) فرانس میں حکومت مخالف تحریک کے سلسلہ میں فرانس کے شہر تولوں کی ایک اہم شاہراہ کے خود کار ٹول پلازہ پر بعض افرادنے حملہ کرکے ٹول پلازہ کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

فائربریگیڈ کی گاڑیوں کی آمد تک ٹول پلازہ مکمل طور جل کر تباہ ہو گیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر 17 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ باقی کی تلاش رشوع کر دی گئی پیلی جیکٹ ٹول پلازوں پر ٹول ٹیکس وصولی کی مزاحمت کرتی آرہی ہے ،ْمیڈیا کے مطابق یہ کاروائی حکومت مخالف تحریک کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :