چین میں سوشل میڈیا سائنسی معلومات کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا

چینی شہریوں نے گذشتہ سال وی چیٹ پر 69 کروڑ 40 لاکھ ، سائنو وائبو پر 4 ارب 40کروڑ سانئسی مضامین کا مطالعہ کیا

بدھ 19 دسمبر 2018 14:12

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) چین میں سوشل میڈیا سائنسی معلومات کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا۔چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے دوران چینی شہریوں نے وی چیٹ پر 69 کروڑ 40 لاکھ اور سینو وائبو پر چار ارب چالیس کروڑ سانئسی مضامین کا مطالعہ کیا۔

(جاری ہے)

چین نے گذشتہ سال کے دوران سائنس میوزیم اور سائنس سے منسلک دیگر انفراسڑکچر کی تعمیر پر ریکارڈ تین ارب ستر کروڑ یوان کی خطیر رقم خرچ کی۔اسی عرصہ کے دوران ان مقامات کو دیکھنے کے لئے آنے والوں کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی جبکہ سائنسی تقاریب میں 77 کروڑ سے زیادہ چینی شہریوں نے شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق چینی شہریوں کی سائنسی مضامین میں دلچسپی میں حالیہ عرصہ کے دوران تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :