شام کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرارداد پرعمل درآمد کیا جائے،امریکا

بدھ 19 دسمبر 2018 15:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) شام کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی جیمز جیفری نے کہا ہے کہ شام میں امن وامان کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد 2254 پرعمل درآمد پر زور دیتا رہے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عالمی برادری اور شام کی آدھی سے زیاد۰ عوام بشارالاسد کے خلاف ہیں، اس کے باوجود انہیں اقتدار پر فائز رکھنے کی مہم کیوں چلائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عرب ممالک، امریکا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے تسلیم کیا ہے کہ شام کے بحران کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد 2254 سب سے اہم ہے۔ ایسے میں بشارالاسدحکومت نے اس قرارداد کے حوالے سے کیا اقدامات کرے گی۔ان کاکہنا تھا کہ یہ ایک بڑا سوال ہے کہ آدھی سے زیادہآبادی کو ان کے گھروں سے نکالنے کے بعد ان کی دوبارہ آباد کاری کیسے کرائی جائے گی اور شام کی تعمیرنو کس طرح ہوگی۔جیمز جیفری کا کہنا تھا کہ ہم خود بشارالاسد سے بات نہیں کرتے مگر ہم نے یہ تمام سوالات روس کے سامنے رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :