14 سالہ نوجوان نے ہاسٹل میں رہائش پذیر خواتین کی نہاتے ہوئے 3 ہزار ویڈیوز ریکارڈ کر لیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 دسمبر 2018 15:43

14 سالہ نوجوان نے ہاسٹل میں رہائش پذیر خواتین کی نہاتے ہوئے 3 ہزار ویڈیوز ..
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2018ء) : بھارتی شہر حیدر آباد میں ایک 14 سالہ نوجوان نے ہاسٹل میں رہائش پذیر خواتین کے نہانے کی 3 ہزار ویڈیوز ریکارڈ کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر حیدرآباد میں پیش آیا جہاں 14 سالہ نوجوان کو خواتین کی ویڈیوز بنانے پر گرفتار کر لیا گیا۔ یہ واقعہ تب سامنے آیا جب اسی ہوسٹل میں رہنے والی ایک 22 سالہ خاتون نے اس نوجوان کے خلاف شکایت درج کروائی۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق ملزم ہاسٹل کے ساتھ موجود عمارت میں رہائش پذیر تھا۔ اور کچھ میٹر کے فاصلے پر موجود ایک کھڑکی سے ہاسٹل میں رہائش پذیر خواتین کی نہانے کی ویڈیوز اپنے ٹیبلٹ میں ریکارڈ کرتا تھا۔ پولیس کو درج کروائی گئی شکایت میں خاتون نے بتایا کہ 14 سالہ نوجوان اکثر ہی اپنی بلڈنگ سے ہاسٹل میں رہنے والی خواتین کی نہاتے ہوئے ویڈیوز ریکارڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خاتون نے جب یہ معاملہ اُٹھایا تو ہاسٹل میں رہائش پذیر دیگر خواتین نےبھی اس معاملے کی تہہ تک جانے کی ٹھانی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزم کو پکڑنے کے بعد اس کے ٹیبلٹ سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نےبتایا کہ نوجوان کے ٹیبلٹ میں خواتین کے نہانے کی تین ہزار سے زائد ویڈیوز اور کئی غیر مناسب تصاویر بھی ہیں۔

اے سی پی مدھا پور این شایام پرساد راؤ نے بتایا کہ نوجوان چوتھی جماعت کا طالبعلم ہے۔ ملزم کے باتھ روم کی کھڑکی سے ہاسٹل کا باتھ روم صاف دکھائی دیتا ہے۔ اسی بات کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ملزم نے خواتین کی ویڈیوز بنائیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ٹیبلٹ فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے،فرانزک ٹیسٹ میں اس بات کا پتہ لگایا جائے گا کہ آیا خواتین کی ویڈیوز اور تصاویر کسی کو بھیجی گئی ہیں یا نہیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 354 -C کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :