تحریک انصاف کی حکومت ہر شعبہ میں خواتین کی نمائندگی کی خواہاں ہے‘ اعجاز عالم آگسٹین
پنجاب بھرمیں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے تحریک انصاف کی حکومت ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے‘صوبائی وزیر
بدھ 19 دسمبر 2018 17:59
(جاری ہے)
تقریب کا اہتمام محکمہ انسانی حقوق اورسماجی تنظیم آگاہی کے تعاون سے پنجاب یونیورسٹی کے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے آڈیٹوریم میں کیا گیاتھا۔تقریب میں تحریک انصاف کی پارلیمنٹرینز، پنجاب کمیشن آف خواتین، پی ڈی ایم اے،اخوت،واسا،لاہور ویسٹ مینجمنٹ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو،محکمہ صحت کے نمائندگان اوریونیورسٹی پنجاب کے اساتذہ سمیت طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ سوشیالوجی ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ میںآج کی منفرد نوعیت کی تقریب پہلی مرتبہ منعقد کی گئی ہے اور بالخصوص طالبات کا جوش و خروش دیکھ کر مستقبل میں بھی اسطرح کی تقریبات منعقد کرتے رہیں گے۔پی ٹی آئی رہنماء سمیرا بخاری نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان بھر میں ہر شعبے میں خواتین کی موجودگی عیاں ہے اور انکا تحفظ ہم سب کا مشترکہ فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی والدہ کا خواب سچا کرنے کیلئے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گی۔ریجنل ڈائریکٹر انسانی حقوق لبنیٰ منصور نے کہا کہ ملک کی تعمیر وترقی میں خواتین کے کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیاربناکرہی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔صوبائی وزیر اعجاز عالم نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ آج کی تقریب کے منتظمین کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اتنی اہم تقریب منعقد کی اور خواتین بالخصوص طالبات کو بتایا کہ آج کے دن کا مقصد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لیبر ڈیپارٹمنٹ اور وومن ڈیپارٹمنٹ کے پلیٹ فارم سے خواتین بالخصوص چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے پنجاب اسمبلی میں بل پاس کروارہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب بھرمیں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے تحریک انصاف کی حکومت ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔تقریب کے اختتام پر انتظامیہ کی جانب سے صوبائی وزیر اور شرکاء کو شیلڈ بھی پیش کی گئیں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.