تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے اعداد و شمار تشویش ناک ہیں‘امیر العظیم
منشیات کو فروخت کرنے والے افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں،انکوعبرت کانشانہ بنایاجائے‘امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب
بدھ 19 دسمبر 2018 19:07
(جاری ہے)
ہم سب کو مل کر اپنی نوجوان نسل کو نشے کی علت سے بچانا ہوگا۔
والدین اور اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی کونسلینگ کریںاور انھیں اچھے اوربرے کی تمیز سکھائی جائے۔ملک کے تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ایک فیشن بنتا چلا جارہا ہے۔انھوں نے کہاکہ ایلیٹ کلاس سے شروع ہونے والی نشے کی یہ لعنت نیچے تک سرایت کرتی جارہی ہے، اس کی بروقت روک تھام نہ ہوئی تومعاشرتی اخلاقیات کاجنازہ نکل جائے گا۔ نوجوان نسل اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہے۔ ان کی اخلاقی تربیت کرکے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ہوگا۔انھوں نے کہاکہ منشیات کو فروخت کرنے والے افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان لوگوں کو عبرت کا نشان بنا کر ہی ہم اپنا مستقبل محفوظ بناسکتے ہیں۔ ڈرگ مافیا نے معاشرتی نظام کو مفلوج کردیا ہے۔ انسداد منشیات کے حوالے سے موجودہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف سخت اقدامات کرے۔ انھوں نے کہا کہ صوبے بھر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں پراس حوالے سے کڑی نظر رکھی جائے اور مجرمانہ غفلت اورکوتاہی کا ارتکاب کرنے والوں کوسخت سزاد دی جائے۔ پاکستان کے مستقبل کے ساتھ کسی کو بھی کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ امیر العظیم نے مطالبہ کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق اور بغیر کسی دبائوکے کریک ڈائون شروع کیا جائے ۔ حکومت اس ضمن میں معاشرے بالخصوص طلبہ کوشعور وآگہی فراہم کرے اور تربیتی پروگرامز کا انعقاد بھی کرائے تاکہ نوجوان نسل کومنشیات سے بچایاجاسکے ۔نشہ ایک لعنت ہے۔ایک غیر سرکاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت منشیات کے عادی افراد کی تعداد سات ملین ہے اور نشہ کی وجہ سے ہر سال ڈھائی لاکھ افرادموت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.