طارق محمود مرتضیٰ آئندہ چار سال کیلئے اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے دوسری مرتبہ بلا مقابلہ صدر اور محمد عارف قریشی سیکرٹری منتخب

منگل 1 جنوری 2019 17:38

طارق محمود مرتضیٰ آئندہ چار سال کیلئے اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے ..
اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) طارق محمود مرتضیٰ آئندہ چار سال کیلئے اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے دوسری مرتبہ بلا مقابلہ صدر اور محمد عارف قریشی سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ سعید احسان رضا زیدی پہلی مرتبہ خزانچی منتخب ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے انتخابات منگل کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوئے انتخابات کی نگرانی الیکشن کے چیف الیکشن کمشنر ماجد بشیر ، پی ٹی ایف ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل گل رحمن اور سید راشد علی اسلام آباد اولمپیکس ایسوسی ایشن نے کی۔

انتخابات میں 6 نامزدگیاں مارگلہ کلب ، زری ترقیاتی لمیٹڈ کلب ، پی اے ایف کلب ،گن اینڈ کنٹری کلب ، پی ٹی وی اور اسلام آباد ٹینس اکیڈمی نے طارق محمود مرتضیٰ اور ان کے پینل کے حق میں دیں جبکہ دوسرے نامزدگیاں موصول نہیں ہوئی تاہم متعلقہ یونٹس نے طارق محمود مرتضیٰ کو آئندہ چار سال کے لئے دوسری مرتبہ بلامقابلہ اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر منتخب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح محمد عارف قریشی سیکرٹری اور سعید احسان رضا زیدی خزانچی منتخب ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس صدر طارق محمود مرتضیٰ کی صدارت میں منعقد ہوا اور سینیٹر سعید دلاور عباس پیڑن آف اسلام آباد ایسوسی ایشن اور کونسل ممبران میں گزشتہ سالانہ جنرل میٹنگ منٹس اور سال 2016-17ء اور 2018ء کی اکائونٹس کی بھی منظوری دی۔

اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر نے گزشتہ چار سال کی کارکردگی کو سراہا ہے اور یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ سینیٹر سید دلاور عباس نے بھی سالانہ جنرل میٹنگ کے کردار کو سراہا اور یقین دہانی کرائی ہے کہ اسلام آباد میں ٹینس کے فروغ اور بہتری کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔ مارگلہ کلب کی نگہت سعید کو اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کی ہیڈ آف وویمن نامزد کیا ہے جبکہ دیگر منیجمنٹ کمیٹی ممبران کا انتخاب کا اعلان ایک ہفتہ تک کیا جائے گا۔